پاک فوج نے گلگت کے شہر رتو سے برفباری سے نجی یونیورسٹی کے بائیس طلبا کو بچایا۔نجی یونیورسٹی کے بائیس طلبا
گزشتہ 5 دن سے گلگت سکینگ کے لئے گئے تھے. نجی یونیورسٹی کے بائیس طلبا شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھسے ہوے تھے۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کے لئے رابطہ کیا جس کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف نے امدادی ٹیموں کو فوری طور پر پھنسے ہوئے طلباء کو ہیلی کاپٹر سےاٹھانے کی ہدایت کردی۔تمام طلباء ، جن میں تیرہ مرد اور نو خواتین شامل ہیں ، راولپنڈی پہنچ چکے ہیں اور اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں