تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 27 فروری، 2020

لاہور میں اچانک دریا سے پیر بوٹے شاہ کا مزار نمودار_ لوگوں کا مزار پرنذرانے اوردھمالیں_

  لاہور میں اچانک دریا سے پیر بوٹے شاہ کا مزار  نمودار_ لوگوں کا  مزار پرنذرانے اوردھمالیں_
صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور سے گزرنے والے دریائے راوی کے کنارے پیر بوٹے شاہ کا مزار 1988میں دریا برد ہوگیا تھا۔ تاہم گذشتہ کئی سالوں سے درائے راوی میں پانی متواتر کم ہونے کے بعد جب شادی وال گاؤں کے قریب دریا کے خشک ہونے والے مقام سےمٹی اٹھانے والوں نے کھدائی کی تو نیچے سے مزار دوبارہ نکل آیا۔

علاقے کے رہائشی محمد شفیق کے مطابق دریا سے نمودار ہونے والے مزار پر پیر بوٹے شاہ کے نام کی تختی بھی موجود تھی اور پختہ بنائی گئی قبر بھی ٹھیک حالت میں پائی گئی۔

شہریوں نے مکمل کھدائی کے بعد مزار پر پھول اور چادر چڑھائیں۔ واقعے کا سن کر آس پاس کے علاقوں سے لوگ کشتیوں کے ذریعے وہاں پہنچنا شروع ہوگئے اور مزار پر نذر و نیاز اور منتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

قریبی گاؤں نواں پنڈ سے مزار پر آنے والی خاتون کنیز بی بی نے بتایا کہ کھدائی کے دوران مزار دریافت ہونے کے بعد وہ وہاں پہنچیں تو دیکھا کہ مزار کا گنبد بدستور موجود تھا جو آدھا ٹوٹ کر نیچے گرا ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو