تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 14 مارچ، 2020

کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ، مجموعی تعداد 31 ہو گئی

 کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ، مجموعی تعداد 31 ہو گئی

اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی،اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ پمز اسپتال کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر 30 سال ہے اور وہ امریکا سے چند دن پہلے ہی پاکستان واپس آئی ہے، خاتون کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا۔ ملک میں آج کورونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق کراچی میں ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو آج مثبت آیا ہے۔ کراچی میں آج کورونا وائرس کا دوسرا کیس 20 سالہ نوجوان میں سامنے آیا ہے جس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ نوجوان کے والد حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئے تھے، والدین کے بھی نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق اس نئے کیس کے بعد سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے دو صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 15 زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ادھرکرونا وائرس پر قائم نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی نے کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاق ،صوبے اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے علیحدہ روم
 کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق ، مجموعی تعداد 31 ہو گئی
مختص کر دیئے ہیں،
این آئی ایچ اسلام آباد ، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، کورونا وائرس سے متعلق معلومات کیلئے وزارت صحت کی ہیلپ لائن 1166 قائم کردی گئی ہے جس پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔ ہفتہ کو کروناکے باعث بنائی گئی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلااجلاس ہفتہ کو منعقدہواجس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا ۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔وباسے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے بھرپور مہم شروع کی جائے گی۔مہم سے متعلق آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات حکمت عملی مرتب کر چکے ، ملک میں کرونا وائرس کے 29کنفرم کیسز کی بھی تصدیق کردی گئی ۔اجلا س کے بعد معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سرکاری میڈیا اور دیگر نجی ٹی وی چینلزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کورونا وائرس اور اس سے بچائو موجود صورتحال پر تفصیلی غور ہوا ہے اجلاس کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اور اقدامات کو یقینی بنانا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے،قومی سلامتی کمیٹی کے کچھ فیصلوں پر فوری عمل درآمد ہو کیا جائیگاہے ،مغربی سرحد بند کی جا چکی ، ہوائی اڈوں پر بھی موثر انتظامات کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے 29کنفرم کیس ہیں،وباء سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے بھرپور مہم شروع کی جائے گی،آگاہی مہم سے متعلق آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات حکمت عملی مرتب کر چکے ہیں ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صوبوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، تمام تعلیمی ادارے ،مدارس ، یونیورسٹیاں بشمول اسٹاف بند ہیں، وفاق ،صوبے اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے علیحدہ روم مختص کر دیئے ہیں۔ادھرملک کے 5ایئر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا، مذکورہ ایئرپورٹس کی تمام شیڈیولڈ غیر ملکی فلائٹس سمیت اگلے چند روز تک تمام بین الاقوامی فلائٹس صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے آپریٹ کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 5 ایئر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے بند کرنے کا نوٹس ٹو ایئر مین جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور پشاور ایئر پورٹ سے عالمی پروازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے تاہم ان ایئر پورٹس سے اندرون ملک کی پروازیں جاری ہیں۔دوسری جانب بزدار حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ایک اوربڑا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قیدیوں کی سزاؤں میںدو ماہ کی معافی کا اعلان کیا ہے ۔دوماہ کی معافی سے سینکڑوں قیدیوںکی رہائی ممکن ہوسکے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو