تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 14 مارچ، 2020

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند،یوم پاکستان کی پریڈمنسوخ، کرونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصل

 ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند،یوم پاکستان کی پریڈمنسوخ، کرونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔23مارچ کویوم پاکستان کی پریڈمنسوخ کردی گئی ہے۔افغان اور ایران بارڈرسیل کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی،دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیااور ملک میں ایمرجنسی کے نفاذپرمشاورت ہو ئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند رکھا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ 
 ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند،یوم پاکستان کی پریڈمنسوخ، کرونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصل

تمام مدارس بھی بندرہیں گے،تمام نجی اور سرکاری سکولز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو ملک میں صورتحال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔مزید براں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مغربی بارڈر بھی دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان اور ایران بارڈر کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ دونوں بارڈر دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دوسری طرف کرونا وائرس وبا کی مانیٹرنگ کے لئے وزارت صحت میں نیشنل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی پروازیں صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔کروناوائرس کے باعث ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزرائ، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔تاہم رواں سال یوم پاکستان پریڈمنسوخ کردی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو